• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدہ( شاہدنعیم) عمرہ کی تیاری شروع کردی گئی ہے،سعودی وزارت حج کے ایک سینیئر عہدیدار نے کہا ہے کہ مملکت کی جانب سے متعارف کرائی گئی نئی عمرہ ایپ نہ صرف کاروبار میں مسابقت کا ماحول پیدا کرے گی بلکہ زیارت مقدسہ کے تجربے کو بھی خوشگوار بنائے گی۔خصوصی ایپ "اعتمرنا" کا مقصد کورونا کے وبا کے دوران صحت کے حوالے ضوابط پر عمل در آمد کروانا اور لوگوں کے لیے عمرے کی بکنگ آسان بنانا ہے۔وزارت حج و عمرہ کے چیف پلاننگ اینڈ سٹریٹیجی آفیسر ڈاکٹر عمر المدہ کا کہنا ہے کہ ایپ کی شروعات کے بعد عمرہ کمپنیوں کو بہتر اور زیادہ خدمات فراہم کرنا چاہیے۔ دوسری جانب مسجد الحرام انتظامیہ عمرہ زائرین اور نماز کے لیے مسجد الحرام آنے والوں کی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

تازہ ترین