• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں 60 ہزار جیولرز، صرف 9 ہزار نے پانچ سال میں ریٹرنز فائل کیے

اسلام آباد (مہتاب حیدر) ملک بھر میں 60 ہزار جیولرز، صرف 9ہزار نے پانچ سال میں ریٹرنز فائل کیے۔ جب کہ ایف بی آر رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 3600 کلو سونا درآمد کیا اس میں سے 2400 کلو سونا برآمد کردیا گیا،اس طرح 1100کلو سونا غائب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق، ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر 60 ہزار جیولرز میں سے صرف 21396 نیشنل ٹیکس نمبر (این ٹی این) کے حاملین ہیں لیکن اوسطاً صرف 9 ہزار نے گزشتہ پانچ سال کے دوران ریٹرنز فائل کیے ہیں۔

یہ مجموعی طور پر صرف 15 فیصد بنتا ہے۔ یہ جیولرز پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں مگر انہوں نے گزشتہ پانچ سال کے دوران صرف 20 کروڑ 50 لاکھ روپے ٹیکس اور ٹیکس ریٹرنز جمع کیا ہے۔ جب کہ انہوں نے ایک سال میں انکم ٹیکس ریٹرنز 2 کروڑ 60 لاکھ روپے ادا کیا ہے اور گزشتہ پانچ سال میں 2014 سے 2019 تک 6 کروڑ 20 لاکھ روپے ادا کیے گئے ہیں۔

جیولرز نے ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 1 ارب روپے سے زائد کی رقم ادا کی ہےتاکہ بجلی کے بلز کے ذریعے ریفنڈز حاصل کیا جاسکے۔ جیولرز میں جو فائلرز ہیں انہوں نے اوسطاً صرف 4500 روپے فی فرد ادائیگی کی ہے۔

یہ تمام تفصیلات اس رپورٹ کا حصہ بنائی گئی ہیں جو کہ ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن (آئی اینڈ آئی) ان لینڈ ریونیوز نے تیار کرکے چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی کو جمع کروائی ہے۔

سرکاری ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ غیردستاویزی شعبے کے لحاظ سے صرافے کا شعبہ ملک کا ایک بڑا شعبہ ہے۔

تازہ ترین