• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی مزدوروں کی آمدنی میں 10.7 فیصد کمی ہوئی، آئی او ایل

کراچی (نیوز ڈیسک) بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 عالمی وباء کے باعث 2020 کے پہلے 9 ماہ میں ایک اندازے کے مطابق عالمی مزدوروں کی آمدنی میں 10.7 فیصد یا امریکی 3.5 ٹریلین ڈالرز کمی واقع ہوئی ہے۔ آئی ایل او نے کام کی دنیا پر وبائی امراض کے اثرات کے بارے میں اپنے تازہ ترین جائزہ میں کہا کہ کووڈ 19 وبائی مرض کی وجہ سے اوقات کار میں ہونے والے تباہ کن نقصانات پوری دنیا کے مزدوروں کے لئے مزدوروں کی آمدنی میں ایک ʼبڑے پیمانے پر کمی لائے۔ان اعداد و شمار میں حکومتی اقدامات کے ذریعے فراہم کردہ آمدنی کی امداد شامل نہیں ہے۔
تازہ ترین