• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کےغیرقانونی کنکشن کی ریگولرائزیشن کا طریقہ کار جاری

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے پانی کےغیرقانونی کنکشن کو ریگولرائز کرنے کیلئے ایمنسٹی کا طریقہ کار جاری کر دیا ۔ 3ہزار روپے جرمانہ اور 3ہزار روپے کنکشن فیس کے ساتھ ہر کیٹیگریز کے کنکشن ریگولرائز ہو سکیں گے ، راولپنڈی کینٹ بورڈ حکام کے مطابق بورڈ نے بذریعہ قرارداد تمام غیرقانونی واٹر کنکشن ریگولرائز کرنے کیلئے سابقہ دو سال کے بل کی معافی کا فیصلہ بھی کیا ہے ، یہ سکیم یکم سے 31اکتوبر تک کیلئے ہوگی۔ اس مدت کے دوران فائدہ نہ اٹھانے والوں کے کنکشن منقطع کرنے کیساتھ ساتھ ان کیخلاف چوری کے مقدمات درج کروائے جائیں گے، کینٹ بورڈ کے مطابق معمول کے پانی کے کنکشن پر صارفین کو پانچ مرلہ تک دو سال کا پانی کا بل 13200پانچ تاسات مرلہ تک 22800سات تا دس مرلہ تیس ہزار روپے، چودہ تا بیس مرلہ کے 44400ہزار روپے جبکہ دو کنال یا زیادہ کے گھروں کا دو سال کا پانی کا بل 63600روپے بنتا ہے ، غیرقانونی کنکشن مالکان سے اپنے کنکشن ریگولرائز کرانے پر دوسال کے یہ بقایا جات نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین