• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمن سے لڑکر زخمی ہوئے فوجی جوان کا علاقے میں استقبال

وطن عزیز کی سرحد پر دشمن سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوان آصف کلہوڑو اپنے آبائی علاقہ پڈعیدن پہنچ گئے، اس موقع پر مقامی افراد نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

بھارتی فوج کی سرحدی در اندازی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پاک فوج کے جوان ہمہ وقت چوکس ہیں۔

پاک فوج کے جوان آصف کلہوڑو نے بھارتی فوجیوں کے حملے کا مؤثر جواب دے کر شدید زخمی ہونے کے باوجود دشمن کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

آصف کلہوڑو غازی بن کر جب اپنے آبائی علاقے پڈ عیدن پہنچے تو شہریوں، عزیز و اقارب نے ان کا والہانہ استقبال کیا، ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، پڈ عیدن ریلوے اسٹیشن پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

اس موقع پر پاک فوج کے جوان غازی آصف کلہوڑو نے کہا کہ وطن کے لیے قربان ہونے کو تیار ہوں، دشمن کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔


حب الوطنی سے سرشار شہریوں نے ’آیا آیا غازی آیا‘ اور ’پاک فوج زندہ باد‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

غازی آصف کلہوڑو جہاں حب الوطنی کے جذبے سے سرشار تھے، وہیں غازی کے استقبال میں شریک شہری اور عزیز و اقارب کا وطن سے محبت کا جذبہ بھی کسی سے کم نہ تھا۔

تازہ ترین