• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 سالہ پاکستانی بچی نتالیہ نجم نے بھارتی پروفیسر کا ریکارڈ توڑ دیا

قابلیت، عمر اور تجربے کی محتاج نہیں ہوتی، اس کی زندہ مثال لاہور کی نو سالہ نتالیہ نجم ہیں، جنہوں نے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے صفحات پر درج کرا کے ملک کا نام روشن کیا۔

نتالیہ نے کیمسٹری کے مختلف عناصر کو پریاڈک ٹیبل پر صرف دو منٹ بیالیس سیکنڈز میں ترتیب دے کر بھارت کی کیمسٹری پروفیسر میناکشی اگروال کا ریکارڈ توڑ ڈالا، جنہوں نے یہ کارنامہ دو منٹ انچاس سیکنڈز میں سرانجام دیا تھا۔نتالیہ نے 7سیکنڈ کے فرق سے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ، گنیز بک آف ورلڈریکارڈ کی انتظامیہ نے تصدیقی سند بھی عطا کی۔

نتالیہ، جہاں اس کارنامے پر خوش ہیں، وہیں بائیو کیمسٹ بننے کےلئے پرعزم بھی ہیں۔ انہوں نے کہا ،’’کہ میں بہت خوش ہوں، بائیو کیمسٹ بننا چاہتی ہوں اور پاکستان کا نام روشن کروں گی۔‘‘

نتالیہ کے والدین کو بیٹی پر فخر ہےان کا کہنا ہے کہ’’ کورونا کے باعث اسکول بند ہیں، لیکن ہماری بیٹی نے گھر میں رہ کر ہی چالیس دن میں تیاری کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔

نتالیہ کی طرح کے ہونہار طلبا قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، جن کی حوصلہ افزائی بے حد ضروری ہے۔پاکستان کا نام روشن کرنے والی نتالیہ نجم جیسی کم سن سائنسدان کا کارنامہ سائنس اور ٹیکنالوجی سے دلچپسی رکھنے والے طلبا و طالبات کےلئے مشعل راہ ہے۔

تازہ ترین