• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ

جہاں ایک طرف پڑوسی ملک سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی شروع ہوگئی ہے، وہیں متحدہ عرب امارات میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے، اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امارات میں کورونا وائرس  کے ایک ہزار سے زیادہ نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

سرکاری میڈیا کے مطابق  نے اماراتی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کو 92 ہزار 58 ٹیسٹ کیے گئے جس میں ایک ہزار 8 نئے مریض سامنے آئے۔

 اسطرح متاثرین کی تعداد بڑھ کر89 ہزار 540 ہوگئی۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 882 مریض صحت یاب ہوکر گھر چلے گئے اور شفا یاب ہونے والے افراد کی تعداد 78 ہزار 819 ہوگئی۔ اسی دوران دو مریضوں کی ہلاکت ہوئی۔ جس کے بعد ملک میں کورونا سے مرنے والے افراد کی تعداد 409 ہوگئی ہے۔

ادھر کویت میں جمعہ کو کورونا کے 590 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی اور  متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ دو ہزار 441 ہوگئی۔ گزشتہ روز 601 مریض صحت یاب ہوئے۔ اور اب تک 93 ہزار 562 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین افراد کورونا سے انتقال کرگئے، جس کے بعد وبا سے مرنے والوں کی تعداد 595 ہوگئی ہے۔ کویت میں اس وقت مریضوں کی تعداد 8 ہزار 284 ہے جس میں 111 انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین