• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

RTI انکوائری، صحافیوں کے تحفظ کا معاملہ کابینہ ایجنڈا کا حصہ بنا

اسلام آباد (عمر چیمہ)رواں سال فروری میں اقبال خٹک نے رائٹ ٹو انفارمیشن (آر ٹی آئی) کے تحت ایک درخواست دائر کی جس میں کابینہ ڈویژن کو یہ معلومات فراہم کرنے کیلئے کہا گیا تھا کہ موجودہ حکومت کے آنے کے بعد سے صحافیوں کے قتل، ان پر حملوں اور انہیں ہراساں کیے جانے کا معاملہ وفاقی کابینہ میں کتنی مرتبہ اٹھایا گیا تھا۔ جس وقت فریڈم نیٹ ورک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اقبال خٹک نے یہ درخواست دائر کی تھی اس وقت تک وفاقی کابینہ کے باسٹھ اجلاس ہو چکے تھے۔ 

پی ٹی آئی حکومت کے 18؍ ماہ کے دوران، جس کی معلومات طلب کی گئی ہیں، 7؍ صحافی قتل، 15؍ کو پولیس اور ایف آئی اے کے مقدمات کا سامنا، 5؍ کے اغوا کے واقعات پیش آ چکے ہیں جبکہ صحافتی آزادی کی خلاف ورزی کے 100؍ سے زائد واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ 

معلومات فراہم کرنے کی بجائے کابینہ ڈویژن خاموش رہی تاوقتی کہ اقبال خٹک نے پاکستان انفارمیشن کمیشن میں درخواست دی۔

تازہ ترین