• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمان لڑکی سے دھوکہ دہی سے شادی ، ہندوایڈمنسٹریٹر گرفتار

میرپورخاص(نامہ نگار)میرپورخاص میں مسلمان لڑکی سے دھوکہ دہی سے شادی کرنےکے الزام میں نجی میڈیکل سینٹر کا ایڈمنسٹریٹر گرفتار، مقامی نجی میڈیکل سینٹر کی ایک ملازمہ نےپولیس حکام کو تحریری طور پر شکایت کی تھی کہ سینٹر کے ایڈمنسٹریٹر ملزم ڈاکٹر ہرلال میگھواڑ نے مسلمان ہونے کا دہوکہ دیکر اس سے شادی کی، ملزم نے اس دوران اپنی پہلی بیوی سے بھی تعلقات قائم رکھے، اعتراض کرنے پر ملزم اسے تشدد کا نشانہ بناتا تھا،اور پھر اسے چھوڑ دیا،اسے انصاف دلایا جائے،خاتون کی اس درخواست پر وومن پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم ڈاکٹر ہر لال کو گرفتار کرلیا۔
تازہ ترین