• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ترکی اورقطرسے9 ڈی پورٹیزاسلام آبادپہنچ گئے ۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق ٹی کے710کے ذریعے ترکی استنبول سے ڈی پورٹ کئے گئے تین ڈی پورٹیزنیواسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچے جنہیں ایف آئی اے امیگریشن حکام نے مزیدقانونی کارروائی کے لئے اپنے سیل منتقل کردیا۔ قطرائرلائن کی پروازکیوآر632کے ذریعے آنیوالے 6پاکستانی ڈی پورٹیز میں سے تین کوسفری ریکارڈدستیاب ہونے پرگھرجانے کی اجازت دے دی گئی جب کہ دیگرتین کو پاسپورٹ سیل بھیج دیاگیا۔
تازہ ترین