آپ آف لائن ہیں
اتوار7؍ ربیع الاوّل1442ھ 25؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سشانت کی بہن نے بھائی کی بچپن کی تصاویر شیئر کردیں

بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن نے بھائی کی بچپن کی تصاویر اور پرانی یادیں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر شویتا سنگھ کیرتی جو اپنے بھائی کی پرانی یادیں ان کے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں تاہم اب انھوں نے نئی تصاویر شیئرکردیں۔

سشانت سنگھ راجپوت 14 جون کو ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

ان کی موت کو پہلے پولیس کی جانب سے خودکشی قرار دیا گیا، تاہم بعدازاں تحقیقاتی ادارے اس کی مختلف زاویوں سے تحقیقات میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ سشانت کے مداح انھیں بہت یاد کرتے ہیں اور اِن مداحوں کے لیے ان کی بہن شویتا اپنے بھائی کی تصاویر شائع کرتی رہتی ہیں۔

اسی حوالے سے انسٹاگرام پر انھوں نے نئی تصاویر شائع کیں جن میں آنجہانی اداکار کی ایک بچپن کی تصویر بھی شامل ہے۔

اس تصویر کے ساتھ انھوں نے لکھا کہ یہ جھلملاتی آنکھیں اپنے اندر سمائی  معصومیت کو بیان کرتی ہیں۔


انھوں نے ایک اور پوسٹ میں اپنے بھائی کی گرودوارے میں مذہبی رسومات ادا کرتے ہوئے تصویر شیئر کی۔


علاوہ ازیں شویتا نے اپنی شادی کے سنگیت کی تصویر اور ویڈیو بھی انھوں نے مداحوں کے لیے شیئر کیں۔

اس تصویر میں سشانت سنگھ راجپوت کو اپنی بہن کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید