آپ آف لائن ہیں
منگل9؍ربیع الاوّل 1442ھ 27؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

لندن: نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر نقاب پوش افراد کا احتجاج

لندن: نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر نقاب پوش افراد کا احتجاج


لندن میں سابق وزیرا عظم نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر نقاب پوش افراد نے احتجاج اور مظاہرہ کیا اور کچھ دیر بعد منتشر ہو گئے۔

نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر نقاب پوش افراد نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے احتجاج کے لیے اجازت نہیں لی تھی، کورونا کے باعث 6 سے زائد افراد کے اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔

ذرائع شریف فیملی کے مطابق پولیس کو واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف برطانیہ نے مظاہرے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ نواز شریف نومبر 2019ء سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید