• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت فرقہ واریت کے مسئلے کو سنجیدگی سے لے، مفتی یوسف قصوری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ کے امیر اور اہل حدیث ایکشن کمیٹی کے سرپرست مفتی محمد یوسف قصوری نے کہا ہے کہ حکومت فرقہ واریت کے مسئلے کو سنجیدگی سے لے، ریاست تمام مکاتب فکر کے ساتھ یکساں سلوک کرے، وہ مرکز ادارہ فروغ قرآن و سنت ناظم آباد میں اہل حدیث جماعتوں اور اداروں کے مشترکہ پلیٹ فارم ”اہل حدیث ایکشن کمیٹی“ کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں ڈاکٹر خلیل الرحمٰن لکھوی، مولانا ضیاء الرحمٰن مدنی، مولانا داؤد شاکر ،مولانا افضل سردار، قاری عبد الرحیم کلیم، مولانا ابراہیم طارق، سید عامر نجیب، مولانا یوسف کاظم، مولانا احسن سلفی اور دیگر شریک تھے۔ اجلاس میں دفاع صحابہ ؓ کے سلسلے میں گلشن اقبال، ناظم آباد، لیاری، لانڈھی اور منظور کالونی میں مشترکہ کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں ایکشن کمیٹی کو وسعت دینے اور مزید جماعتوں اور اداروں کو اس میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ متعدد کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی یوسف قصوری نے مزید کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اس ملک میں شعائر اسلام کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی۔
تازہ ترین