• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی محتسب کی ریت کے نرخ 300 روپے فی 100 مکعب فٹ یقینی بنانے کی ہدایت

لاہور(خصوصی نمائندہ) صوبائی محتسب نے منڈی بہائوالدین میں محکمہ مائنز اینڈ منرلز کے اہل کار اور مقامی ٹھیکیداوں کی ملی بھگت سے ریت کی ٹرالی کی قیمت 600روپے کی بجائے1800 روپے وصول کرنے پر مقامی شہری شاہد احمد کی درخواست پر از خود نوٹس لیا ہے ،محتسب پنجاب میجر(ر) اعظم سلیمان خان نے نے نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز اور ڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین کو حکم دیا کہ وہ ریت کے پٹہ داروں اور صارفین کے مابین ریت کے نرخ 300 روپے فی 100 مکعب فٹ مقرر کر کے عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔
تازہ ترین