• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوکھی واردات، 2 کروڑ کے موبائل فون کنٹینر سے چوری

بھارت میں چور کنٹینر سے دو کروڑ مالیت کے موبائل فون چرا کر فرار ہوگئے۔

بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع میڈک میں نیشنل ہائی وے پر کارگو کنٹینر سے چور 2 کروڑ مالیت کے موبائل فونز چرا کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ 16 ستمبر کو پیش آیا تھا، ٹرک ڈرائیور نے چوری کی شکایت ایک دن بعد درج کروائی۔

کنٹینر میں 11 کروڑ روپے کے موبائل فون موجود تھے اور ٹرک ڈرائیور دہلی کے لیے روانہ ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

تازہ ترین