سرگودھا (نمائندہ جنگ،نامہ نگار) پیمرا ریجنل جنرل منیجر حافظ محمد جنید نے پیمرا سب آفس سرگودھا میں 25کیبل آپریٹرز جن کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا تھا ان کی ذاتی سماعت کی اور 18کیبل آپریٹرز کو جرمانے کئے۔ اس موقع پر ریجنل جنرل منیجر نے کہا غیرقانونی چینل چلانے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔