• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاست کیخلاف نعرے لگانے پر مقدمہ قائم کیا جائے، خرم شیرزمان

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرحلیم عادل شیخ نے انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہےکہ کل کراچی میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں ریاست پاکستان اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے گئے،جن لوگوں نے پاکستان مخالف نعرے لگائے ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔ انہوں نےکہا کہ حکومت کے خلاف سیاسی نعرے تو قابل قبول ہیں مگر ریاست کے خلاف ایسی حرکت قابل قبول نہیں، یہ لوگ انڈیا اور را سے پیسے لیکر کراچی پریس کلب کے باہر ریاست کے خلاف نعرے لگاتے رہے ہیں لیکن اس صوبے کا وزیراعلیٰ سوتا رہا،قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آئیں اور ان کے خلاف غداری کے مقدمات چلائے جائیں۔

تازہ ترین