• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلال چوہدری اور متاثرہ خاتون کے بیانات نہیں لئے جاسکے

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) طلال چوہدری پر تشدد کے واقعہ کی انکوائری کے لئے بنائی گئی پولیس کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی دو روز گزرنے کے باوجود فریقین کے بیانات ریکارڈ نہ کر سکی ۔کمیٹی گزشتہ روز دوبارہ خاتون رکن اسمبلی کے گھر گئی لیکن انکےفیصل آباد واپس نہ آنےپر کمیٹی ارکان کوطلال چوہدری کا بیان ریکارڈ کرنے لاہورپہنچنے کے بعد بھی ناکام لوٹنا پڑا۔ وقوعہ سے متعلق 15 پر پولیس کو کی گئی دونوں کالزبھی معمہ بن گئیں۔پولیس ریکارڈکے مطابق تین بج کر 10 منٹ پر ایک موبائل نمبر سے طلال چوہدری کی جانب سے ڈکیتی کی کال کی گئی جبکہ دوسری کال دوسرے موبائل کے نمبر سے خاتون رکن قومی اسمبلی کی جانب سے کی گئی ۔تاہم کمپنی ریکارڈ کے مطابق دونوں موبائل نمبرز جعلی پائے گئے جن میں سے ایک نمبر ضلع مانسہرہ کی تحصیل اوگی کے کسی رہائشی کے نام پر رجسٹرڈ ہے جبکہ دوسرا کسی کے استعمال میں نہیں ہے ۔  
تازہ ترین