آپ آف لائن ہیں
جمعرات11؍ ربیع الاوّل 1442ھ 29اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دیکر لاکھوں بٹورنے والے ملزم کا ریمانڈ

ملتان (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں بٹورنے والے ملزم کو ایف آئی اے کی تحویل میں دینے جبکہ دوسرے ملزم کو جیل بھجوانے کا حکم دیدیا۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم صفی اللہ خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا کہ ملزم نے اپنے دیگر ساتھی نذیر احمد کے ساتھ ساز باز کرکے 45 لاکھ روپے سے زائد رقم بٹور لی جس پر جسمانی ریمانڈ منظور ہوا ہے دوسری جانب ملزم محمد اقبال کے خلاف شہری محمد آصف نے بیرون ملک بھجوانے کا ویزا فراہم کرنے کے عوض اڑھائی لاکھ روپے بٹورنے کا الزام لگایا تھا ملزم سے تفتیش اور برآمدگی ہونی باقی نہیں ہے اس لیے جوڈیشل ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔

ملتان سے مزید