• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامعلوم افراد نے گھر میں آگ لگادی ،لاکھوں کا سامان جل کر تباہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) بدھلہ سنت پولیس کو ظفر اقبال نے بتایا کہ میری بیٹی اور اس کے ساس گھر سے سودا سلف خرید کرنے کی غرض سے بازار گئے ہوئے تھے کہ واپس آئے تو دیکھا کہ گھر میں آگ لگی ہوئی ہے جس پر اہل خانہ ودیگر علاقہ کے جمع ہونے پر اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا گیا، میرے گھر میں نامعلوم افراد نے داخل ہوکر چوری کرکے آگ لگائی جس سے گھر کا سامان مالیت چار لاکھ جل کر راکھ بن گیا اور الماری میں موجود نقدی 2 لاکھ 60 ہزار بھی لیکر فرار ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
تازہ ترین