• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بار کونسل نے صحافیوں کے قانونی تحفظ کیلئے ’’جرنلسٹ ڈیفنس کمیٹی‘‘ قائم کردی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان بار کونسل نے صحافیوں کے قانونی تحفظ کیلئے سات وکلاء پر مشتمل ’’جرنلسٹ ڈیفنس کمیٹی‘‘ قائم کردی ہے جوکہ صحافیوں اور صحافتی تنظیموں کو عدالتوں میں مفت قانونی معاونت اور مدد فراہم کرے گی۔ پاکستان بار کونسل کی جانب سے منگل کے روز جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق کمیٹی بنانے کا فیصلہ میڈیا پر حکومتی پابندیوں کے تناظر میں گیا ہے۔ پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین عابد ساقی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بنائے گئے ڈریکونین سائبر قوانین کے سبب صحافیوں کے لئے فرائض کی آزادانہ ادائیگی ممکن نہیں رہی اور ان قوانین کو صحافت کا گلا دبانے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ پاکستان بار کونسل نے صحافیوں کے قانونی تحفظ کیلئے جہانگیر جدون ایڈووکیٹ، محمد عثمان وڑائچ ایڈووکیٹ، کرنل (ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ‘ محمد ساجد تنولی ایڈووکیٹ، بابر حیات سومرو ایڈووکیٹ، عمر گیلانی ایڈووکیٹ اور حیدر امتیاز ایڈووکیٹ پر مشتمل سات رکنی ’’جرنلسٹ ڈیفنس کمیٹی‘‘ قائم کردی۔
تازہ ترین