• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی وارداتیں:شہری لاکھوں کی نقدی،قیمتی اشیا سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے، مقدمات کا اندراج ۔ تفصیل کے مطابق صدیق آباد میں محمد بلال سے ڈاکو نقدی تین ہزار چھین کر فرار ہوگئے، بڑی جھوک میں محمد فیروز سے ڈاکو نقدی بیس ہزار سمیت موبائل لےگئے،نانڈلہ چوک سے علی زین العابدین سے ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے، موضع بھینی میں رضوان سے نامعلوم افراد اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل و نقدی، موبائل لےگئے، اگشار میں کالونی محمد خالد کے گھر سے موبائل، صدیق آباد میں مقصود اختر، قاسم پور کالونی میں محمد سلیم ، غلہ منڈی سے محمد اسلم، شاہ شمس کالونی میں محمد رضوان، فرید کینال سے محمد عاقب، ڈیرہ محمدی محمد سراج، محمد عمران، تھانہ بی زیڈ کے علاقے بہادر پور محمد نعیم کی موٹر سائیکلیں جبکہ سبزہ زار کالونی میں غلام مرتضی کےگھر سے نقدی و طلائی زیورات چوری ہو گئے۔ محمد فرخ کےگھر سے زیورات ودیگر سامان، فہد شفیق کے بھانہ سے بیل، ڈائیو سٹینڈ سے عاطف محمود، خوشحال کالونی میں عابد محمود، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے وہاڑی چوک سے محمد زیشان کی موٹرسائیکلیں اور تھانہ الپہ کے علاقے میں نعیم احمد کے گھر سے ملزم معشوق وغیرہ جانور لے گئے۔
تازہ ترین