• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی رابطہ کمیٹی، بجلی، گیس مہنگی، اسٹیل ملز ملازمین فارغ کرنے کا پلان منظور، 19.66 ارب مختص

بجلی، گیس مہنگی، اسٹیل ملز ملازمین فارغ کرنے کا پلان منظور، 19.66 ارب مختص


اسلام آباد (ایجنسیاں ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے اسٹیل ملز ملازمین کو فارغ کرنے کے گولڈن ہینڈ شیک پلان کے لئے 19 ارب 66 کروڑروپے کےفنڈز کی منظوری دے دی‘ای سی سی نے گیس میٹرز کا رینٹ 20 سے بڑھا کر 40 روپے کر نے اورماہانہ 200یونٹس تک استعمال کرنے والے صارفین کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی 0.32 پیسے فی یونٹ کی منظوری بھی دیدی۔

ای سی سی نے تندور اور گھریلو صارفین کے علاوہ کمرشل صارفین کیلئے قدرتی گیس کی قیمت میں اضافہ کی منظوری دی ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگست 2020 تک نافذ جی آئی ڈی سی کے ایک تہائی سے زیادہ اضافہ نہیں کیا جائے گا۔کمیٹی نے ٹی سی پی کیلئے چینی اور گندم کی درآمد پر کمیشن مارجن 2 فیصد سے کم کرکے 0.75 فیصد کرنےکی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو منعقد ہوا۔ ای سی سی نے گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور کے انتظام کار اور بحالی کیلئے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) کے قیام کی بھی منظوری دی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے این ایچ اے کے قرضوں کو حکومتی گرانٹس میں شامل کرنے کی اصولی منظوری بھی دی ہے۔این ایچ اے کی درخواست پر ملک کے دور دراز علاقوں میں کم آمدنی اور خسارہ والے منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی ۔

تازہ ترین