• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ایسٹ اور دیگر کااڈیالہ جیل کا دورہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ایسٹ مس زیباچودھری نے سنٹرل جیل اڈیالہ کا دورہ کیا۔سول جج اسلام آبادایسٹ عدنان رشیداوراسسٹنٹ کمشنراسلام آبادمس مہرین بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے جیل میں خواتین وارڈ، نوعمرلڑکوں کے وارڈ اور جیل ہسپتال کا دورہ کیا ۔سپرنٹنڈنٹ جیل چودھری اصغر علی نےہسپتال میں جاری تعمیراتی کام کے بارےمیں ججز کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر زیباچودھری نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار 6 اسیروں کوذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کاحکم دیا جس پرعملدرآمدکرتے ہوئے انہیں جیل سے رہا کردیاگیا ۔
تازہ ترین