آپ آف لائن ہیں
بدھ10؍ربیع الاوّل 1442ھ28؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بلوچستان کے حالات دانستہ خراب کیے جارہے ہیں‘جمعیت اہلحدیث

کوئٹہ(این این آئی) مرکزی جمعیت اہل حدیث بلوچستان کے نائب امیر مولانا عصمت اللہ سالم مفتی سمیع اللہ حاجی حمد اللہ ضلعی امیر مولانا زکریا ذاکر مولانا عطامحمد کاکڑ اہل حدیث یوتھ کے صدر نجیب اللہ عابد حاجی جعفر خان عمران زئی ودیگر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات کو دوبارہ خراب کرنے کی دانستہ کوشش کی جارہی ہے جس کی مثال اے این پی کے رہنما اسد خان اچکزئی کاکوئٹہ سے اغواء ہے جو افسوس ناک اورباعث تشویش ہے اسد خان ایک پر امن شخص اور ان کے خاندان کی بلوچستان کیلئے بڑی خدمات ہیں خصوصاً ضلع قلعہ عبداللہ اور چمن جیسے حساس علاقہ میں امن و امان برقرار رکھنے میں ان کے خاندان کا کلیدی کردار رہاہے رہنماؤں نے کہاکہ اسدخان گردوں کے مرض میں مبتلا ہیں اس لیے حکومت ان کی جلدبازیابی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے۔

کوئٹہ سے مزید