• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تابش گوہر کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے پاور مقرر کرنے کے فیصلے پر تنقید

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے شہریوں اور صارفین نے کے الیکٹرک کے سابق سی ای اوتابش گوہر کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے پاور مقرر کرنے کے فیصلے پر تنقید کی ہےمختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس نے کے الیکٹرک کے سی ای او کا عہدہ سنبھالتے ہی کراچی میں لوڈ شیڈنگ ،ڈیجیٹل میٹر اور سلیب سسٹم متعارف کرایا جس کے نتیجے میں شہریوں کو پریشانی اور بلوں میں اضافہ ہوا اب انہیں معاون خصوصی لگا دیا گیا جس کا مطلب یہ ہے کہ لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہونے والی ۔بعض حلقوں کے مطابق انہیں پھر کسی نئے اسائنمنٹ پر لانچ کیا گیا ہے۔ صارفین نے اس فیصلے کو مفادات کا ٹکراو قرار دیا ہے۔

تازہ ترین