• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج بالائی پنجاب، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں آندھی یا ہوا کے جھکڑ چل سکتے ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش برسانے کے بعد مغربی ہواؤں کا سسٹم آج صوبے سے نکل جائے گا، جس کے بعد آئندہ ہفتے صوبے میں موسم خشک رہنےکا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید