• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں تھیٹر کی رونقیں عروج پر ہیں، عوامی تھیٹر فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کے بعد کراچی آرٹس کونسل کی جانب سے’کراچی سنجیدہ تھیٹر فیسٹیول 2020 ‘ کا افتتاح کر دیا گیا ۔

کراچی تھیٹر فیسٹیول 2020 میں نوجوان ہدایت کاروں کے تھیٹر پیش کئے جارہے ہیں ۔

اداکاری کے اس میلے میں روزانہ کی بنیاد پر شائقین دو شوز سے محظوظ ہور ہے ہیں ۔

فیسٹیول کے دوسرے روز ہدایت کارہ ثمینہ نذیر کا کھیل ’لیڈیز ٹیلر‘ پیش کیا گیا جسے شائقین نے بے حد سراہا۔

کراچی تھیٹر فیسٹیول کے تیسرے روز ہدایت کارہ عظمیٰ ثبین کا تھیٹر ”تماشہ“ کراچی آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم ون میں پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین