• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلک کا سارہ کے والد کیلئے محبت بھرا پیغام

نامور گلوکار فلک شبیر نے اپنی اہلیہ و اداکارہ سارہ خان کے والد کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

معروف اداکارہ اور ہر دلعزیز سارہ خان کے ساتھ رواں سال رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے فلک شبیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی شادی کے دن کی ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی ہے۔


فلک شبیر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں فلک شبیر اور سارہ خان اپنے والد کو بوسہ دیتے نظر آ رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے گلوکار نے سارہ خان کے والد سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’بابا ہم آپ سے بے حد محبت کرتے ہیں۔‘

گلوکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سارہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہر کامیاب بیٹی کے پیچھے اُس کے حیرت انگیز والد ہوتے ہیں۔‘

فلک شبیر نے 17 گھنٹے قبل ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ محبت بھری تصویر پوسٹ کی ہے جسے اب تک 94 ہزار سے زائد صارفین لائیک کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020ء کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا تھا۔

تازہ ترین