• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ اور فلک کی نئی تصاویر وائرل

گزشتہ دنوں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز انڈسڑی کی مقبول ترین جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سارہ خان نے اپنے شوہر فلک شبیر کے ہمراہ کچھ نئی تصاویر پوسٹ کیں، اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں اُنہوں نے مہرون رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ گلوکار فلک شبیر سیاہ رنگ کے کُرتے میں ملبوس ہیں۔

View this post on Instagram

@falakshabir1 @zainabchottaniofficial @rehanmithaniphotography

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial) on


تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے سارہ خان نے کوئی کیپشن نہیں لکھا لیکن اس کے باوجود بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس نئی جوڑی کی تصاویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور صارفین کمنٹ سیکشن میں سارہ اور فلک کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔

سارہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 19 گھنٹے قبل یہ پوسٹ شیئر کی ہے جسے اب تک 3 لاکھ 92 ہزار سے زائد صارفین لائیک کرچکے ہیں۔

دوسری جانب فلک شبیر نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ سارہ خان کے ہمراہ یہ نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔


واضح رہے کہ رواں ماہ کی 17 تاریخ کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020 کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا ہے۔

تازہ ترین