• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ٹی20 کپ:بلوچستان نے سدرن پنجاب کو 16 رنز سے ہرادیا

نیشنل ٹی 20 کپ کے 9ویں میچ میں بلوچستان نے سدرن پنجاب کو 16رنز سے ہرادیا ہے۔

ملتان میں کھیلے گئے میچ میں بلوچستان نے پہلے بیٹنگ کی اور 4 وکٹ پر 230رنز بنائے ۔

بلوچستان کے امام الحق نے 94 اور کپتان حارث سہیل نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔


سدرن پنجاب231 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 6وکٹ پر 214رنز ہی بناسکی ۔

سدرن پنجاب کے کپتان شان مسعود اور خوشدل شاہ نے 72،72 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کراسکے۔

میچ میں عاکف جاوید نے 3 کھلاڑیوں کوآوٹ کیا جبکہ امام الحق کو شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تازہ ترین