• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹر سلیم ملک اپیل کیس میں پی سی بی نے جواب جمع کرادیا

سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک اپیل کیس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جواب جمع کرا دیا ہے۔ کیس کی سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

سلیم ملک اپیل کیس کی پہلی سماعت آزاد ایڈ جیوڈیکیٹر فضل میراں چوہان نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کی۔

اپیل کیس سماعت میں سلیم ملک نے پہلے ہی جواب جمع کرادیا تھا جبکہ پی سی بی نے سماعت کے دوران جواب جمع کرایا۔


سلیم ملک نے آئی سی سی کی جانب سے فراہم کردہ گفتگو کے ٹرانسکرپٹ کے معاملے پر اپیل دائر کر رکھی ہے۔

کیس کی سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے، اگلی سماعت میں دونوں فریقین کے جوابات کی روشنی میں بحث ہو گی۔

تازہ ترین