• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شگفتہ اعجاز کے گھر کی رونق کس سے ہے؟

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے سوشل میڈیا پر بتا دیا کہ اُن کے گھر کی رونق کس سے ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنی بیٹی کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ روایتی لباس پہنے اور سر پر ٹوکرا لیے کھڑی مسکرا رہی ہیں۔

View this post on Instagram

Mere ghar ki Ronaq tumhi se hai

A post shared by Shagufta Ejaz (@shaguftaejazofficial) on


انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں شگفتہ اعجاز نے لکھا ہے کہ ’میرے گھر کی رونق تم ہی سے ہے۔‘

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو 13 گھنٹے قبل شیئر کی ہے جسے اب تک تقریباً 29 ہزار مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اداکارہ کی اس پوسٹ پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

بشریٰ نبیل نامی خاتون صارف نے شگفتہ اعجاز کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اللّٰہ پاک سب بیٹیوں کے نصیب بہت اچھے کرے۔‘

اداکارہ کی پوسٹ پر عائشہ ہارون نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’بیٹیاں ہوتی ہی پیاری ہیں۔‘


واضح رہے کہ کچھ روز قبل شگفتہ اعجاز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک اور بیٹی کی تصویر شیئر کی تھی جس میں اُن کی بیٹی ڈاکٹرز کا یونیفارم پہنے ہوئے تھی۔

یاد رہے کہ شگفتہ اعجاز کی یہ بیٹی ڈاکٹر ہی ہے جبکہ اُس کی یہ تصویر کسی اسپتال میں ہی لی گئی تھی۔ 

اداکارہ نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا تھا کہ ’یہ فرنٹ لائن سولجر، میرا فخر ہے، میری اللّٰہ سے دعا ہے کہ جو بھی آپ کے پاس آئے وہ جلد صحت یاب ہو۔

شگفتہ اعجاز نے اپنے کیپشن میں مزید لکھا تھا کہ ’میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں۔‘

تازہ ترین