• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے والدہ کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدہ میری کُل کائنات ہیں، اللّٰہ انہیں صحت مند زندگی عطا فرمائے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شگفتہ اعجاز نے والدہ کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مائیں اللہ پاک کی طرف سے وہ حسین تحفہ ہیں جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔

View this post on Instagram

My whole world! ️

A post shared by Shagufta Ejaz (@shaguftaejazofficial) on


انہوں نے مداحوں سے اپنے والدین کا خیال رکھنے اور ان کی عزت کرنے کی اپیل بھی کی۔ 

اس سے قبل لاک ڈاؤن کے دوران 49 سالہ اداکارہ نے گاؤں کی یاد میں اپنے گھر کی چھت کو ہی ’گاؤں‘ کی شکل دے ڈالی تھی اور تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔

View this post on Instagram

Nothing beats a sunny afternoon in Sohna Sukhwaal ️️

A post shared by Shagufta Ejaz (@shaguftaejazofficial) on


پنجاب کے ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نے اپنی چھت پر بنے ’گاؤں‘ کا نام ’سوہنا سکھ وال‘ رکھا ہے۔

تازہ ترین