• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں کمانڈر ریزولیوٹ سپورٹ مشن جنرل آسٹن اسکاٹ ملر نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے میں امن و استحکام اور افغان امن عمل سمیت پاک افغان بارڈر منیجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) فیض حمید اور افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق بھی موجود تھے۔

زلمے خلیل زاد اور جنرل آسٹن نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

تازہ ترین