• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز کی دریافت ساڑھے سات فٹ لمبا بولر

لاہور قلندرز کی دریافت ساڑھے سات فٹ لمبا بولر


پاکستان سُپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کی دریافت طویل القامت فاسٹ بولر محمد مدثر کے چرچے اب برطانوی میڈیا میں بھی پہنچ گئے ہیں۔ 7 فٹ6 انچ طویل محمد مدثر کی خواہش ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں جگہ حاصل کر کے دُنیا کے سب سے طویل القامت کرکٹر بننے کا اعزاز حاصل کریں۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے محمد مدثر کے حوالے سے رپورٹ شائع کی ہے جس میں نوجوان بولر کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ مدثر کے والدین زیادہ قامت والے نہیں لیکن مدثر سات فٹ سے بھی اُونچے ہوچکے ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق صرف ہارمون کے سبب مدثر کا قد غیر معمولی طور پر بڑھ رہا ہے، مدثر دس سال کی عمر میں چھ فٹ کے ہوچکے تھے اور اب اکیس سال میں اُن کا قد سات فٹ چھ انچ ہوچکا ہے۔

مدثر کا کہنا ہے کہ اسکول لائف میں اُنہیں تنگ کیا جاتا تھا لیکن اُنہوں نے ہمت نہیں ہاری، اب اُن کے دوست اور دیگر لوگ اُن سے ملنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔

سی ای او عاطف رانا کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز باصلاحیت کرکٹرز کا پلیٹ فارم ہے۔

تازہ ترین