• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ’’ٹک ٹاک‘‘ پر پابندی عائد

پاکستان میں ’’ٹک ٹاک‘‘ پر پابندی عائد


کراچی (ٹی وی رپورٹ‘این این آئی) پاکستان میں چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی گئی۔اطلاعات کے مطابق معروف سوشل میڈیا ایپ پر پابندی غیر قانونی و غیر اخلاقی مواد کو روکنے کیلئے مؤثر مکینزم تیار کرنے میں ناکامی پر لگائی گئی جبکہ پی ٹی اے کا کہناہے کہ اگر ٹک ٹاک غیر قانونی مواد ہٹانے سے متعلق نظام متعارف کرواتا ہے تو پابندی کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی۔ 

این این آئی کے مطابق جمعہ کو پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹاک ٹاک پر غیر اخلاقی اور غیرمہذب مواد کے خلاف عوام کی بڑھتی ہوئی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

اعلامیہ کے مطابق عوام کی شکایات اور ٹک ٹاک پر موجود مواد کا معائنہ کرنے کے بعد اس کے حکام کو ایک نوٹس بھیج کر ہدایت کی گئی کہ غیرقانونی مواد کی روک تھام اور اپنے پلیٹ فارم سے ہٹانے کیلئے فعال طریقہ کار متعارف کیا جائے مگر ٹاک ٹاک نے ان ہدایات پر عمل نہیں کیا۔

پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو اس پابندی سے متعلق مطلع کرتے ہوئے یہ بھی باور کروایا ہے کہ اس معاملے پر بات چیت کیلئے تیارہیں اگر ٹک ٹاک غیر قانونی مواد کو ہٹانے سے متعلق نظام متعارف کرواتا ہے تو پابندی کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی۔

تازہ ترین