• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف احتجاج


ایڈیٹر اِنچیف جنگ جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور

لاہور میں ڈیوس روڈ پر لگے احتجاجی کیمپ میں سول سوسائٹی کے صدر عبداللّٰہ ملک، سینئر صحافی ظہیر انجم، اویس قرنی، محمد شفیق، فاروق اعوان، رومیو جالب، منورحسن، رضوان بٹ، محمد علی اور افضل عباس نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری آزادی صحافت پر قدغن ہے۔

کوئٹہ

کوئٹہ میں صحافیوں نے جنگ بلڈنگ کے باہر مظاہرہ کیا ۔

پشاور

پشاور میں جنگ دفتر کے باہر مظاہرہ کرنے والے صحافیوں نے میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

بہاولپور

بہاولپور میں پریس کلب پر ہونے والے مظاہرے میں سینئر صحافی امین عباسی، راشد ہاشمی، آصف کبیر، مجید ہاشمی، سید عدنان علی، حامد خان، امجد محمود اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کی رہائی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

نواب شاہ

نواب شاہ میں سول سوسائٹی نے گول والا مارکیٹ میں میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا۔

تازہ ترین