• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: فشریز کے پی ٹی بوٹ بلڈنگ یارڈ میں آتشزدگی

کراچی میں فشریز کے پی ٹی بوٹ بلڈنگ یارڈ میں آگ لگ گئی، جس پر کئی گھنٹوں بعد بھی مکمل طور پر قابو نہ پایا جاسکا۔ آتشزدگی کے باعث 6 کشتیاں جل گئیں جبکہ لکڑی کے گودام بھی لپیٹ میں آگئے۔

چھ فائر ٹینڈر آگ کو بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم پانی کی کمی کے سبب مشکلات کا سامنا ہے۔

تباہ ہونے والی بوٹس کے مالکان نے آگ بجھانے میں تاخیر کے الزامات عائد کیے ہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت زیادہ ہے۔ ریسکیو اداروں سے مل کر آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سندھ رینجرز کےجوان موقع پر موجود ہیں۔

تازہ ترین