پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین ہاکی فیڈریشن سے ورلڈکپ کے ایشین کواليفائنگ ہاکی راؤنڈ کی میزبانی مانگ لی ہے،پی ایچ ایف کے صدربريگيڈيئر خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ اس حوالے سے ایشین فیڈریشن کو در خواست دے دی ہے،پاکستان محفوظ ملک ہے، عالمی الیون پاکستان کا دورہ کرچکی ہے،ایشیائی رائونڈ کے لئے حکومت پاکستان سے بھی مدد مانگی ہے جس نے مثبت یقین دہانی کرائی ہے،پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھلاڑیوںکی فٹنس لیول میں بہتری کے لئے غیر ملکی فزیکل ٹرینرکوچ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،امکان ہے کہ غیر ملکی ٹرینر آسٹریلیا سے ہوگا۔
اولمپک کونسل آف ایشیا کے مطابق2030 میں ہونے والے 21 ویں ایشین گیمز کی میزبانی کے لئے دوحا اور ریاض نے پیش کی ہے،رواں ماہ چار اکتوبر اس حوالے سے آخری تاریخ تھی، میزبان شہر کا فیصلہ 39 ویں او سی اے جنرل اسمبلی اجلاس میں ہوگا ، جس کا انعقاد رواں سال 16 دسمبر کو عمان مسقط میں ہوگا۔کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سندھ سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز کے تعاون سے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے گراونڈ پر برقی لائٹوں میں نمائشی ہاکی میچ کراچی ویمنز ہاکی ٹیم اور جیکب آباد ویمنز ہاکی ٹیم کے مابین کھیلا گیا جو کہ کراچی ویمنز ہاکی ٹیم نے 4.0 سے جیت لیا. جیتنے والی ٹیم کی جانب سے گول کرنے والی کھلاڑیوں میں دعا خالد خان نے دو گول سکور کئے جبکہ فاطمہ اور بتول ایک گول کرنے میں کامیاب ہو سکیں. دعا خالد خان کو وومن آف دی میچ قرار دیا گیا۔
وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے اسپورٹس بنگل خان مہرنمائشی میچ کے مہمان خصوصی تھے۔ ننھی بچی فاطمہ حیدر نے خوبصورت گلدستہ ہیش کرکے کیا. میچ کے اختتام پر معزز مہمان خصوصی نے جیتنے والی ٹیم کراچی ویمنز ہاکی ٹیم کی کپتان سیدہ عائشہ کو ٹرافی پیش کی اور جیکب آباد ویمنز ہاکی ٹیم کو ہاکی اسٹکس شوز گول کیپر کٹ,کٹ بیگز اور دیگر سامان بھی دیا گیا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی نے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے گراونڈ پر بلو آسٹروٹرف اور فور اسٹار ہاسٹل کے علاوہ ڈیجیٹل اسکور بورڈ بنانے کا بھی اعلان کیا۔
جبکہ سیکوریٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے اطراف میں موجود دیواروں کو اونچا کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔وفاقی پارلیمینڑی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ (برائے کھیل)صائمہ ندیم نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور وازارت بین الصوبائی رابطہ و پاکستان اسپورٹس بورڈ ہمیشہ کھلاڑیوں و اسپورٹس ایسوی ایشن و فیڈریشن کی مستقبل میں بھی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا ، وہ سندھ گیمز ایسوسی ایشن کے تحت م سندھ گیمز میں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں و آفیشلز ( ہیروز) کے اعزاز میں ایوارڈ دینے کی پہلی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔
واحد اسپورٹس کورنگی کے زیر اہتمام ڈیو کون کمیونٹی شوٹنگ بال فیسٹیول میچ واحد اسپورٹس نے جیت لیا ، فیسٹیول میچ کا افتتاح سابق ہاکی کوچ محمد اخلاق اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے کیا۔ یٹڈ ہاکس سی سی نے عدنان کی شاندار نصف سینچری66 رنز اور لیفٹ آرم اسپنر حیدر کی تباہ کن بولنگ31 رنز کے عوض 4 وکٹوں کے حصول کی بدولت حریف رائل کنگز سی سی کو 80 رنز کی حزیمت سے دوچار کرکے ایونٹ مسلسل دوسری کامیابی اپنے کھاتےمیں درج کرالی۔
کورنگی اسپورٹس فیسٹیول کے تحت پہلے مرحلے میں کرکٹ،فٹ بال اور شوٹنگ بال کے مقابلے 17تا 23اکتوبر ضلع کورنگی کے مختلف کھیلوں کے میدانوں پر منعقد ہوں گے ،ڈسٹرکٹ سینٹرل ہاکی ایسوسی ایشن کی ٹیم ڈسٹرکٹ سائوتھ کو شکست دیکر کراچی چیمپئن بن گئی ، فائنل میں چیمپئن ٹیم کے کپتان طحہ رضا کی ہیٹ ٹرک اور بابر سعادات کے عمدہ کھیل نے فتح میں اہم کردار ادا کیا ، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے رائٹ ان سید محمد سعد علی ایونٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ، مہمان خصوصی شجاعت شیروانی نے انعامات تقسیم کئے سید محمد سعد علی کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔کورونا کے بعد کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا دوسرا ٹور نامنٹ راشد منہاس شہید باسکٹ بال ٹورنامنٹ 25اکتوبر سے یکم نومبر تک آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر کھیلا جائے گا۔