• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان آنے والے بعض مسافروں کو قرنطینہ سے استثنیٰ پر غور

ٹوکیو (اے پی پی)جاپان کی حکومت نےبیرون ممالک سے واپس آنے والے اپنے کاروباری مسافروں اور رہائشی حیثیت کے حامل غیر ملکی شہریوں کے لئے 14 دن کے قرنطینہ کی شرط ختم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا بھر میں پھیلنے والی کورونا وائرس کی وبا کے بعد جاپان نے ملک میں داخلے پر عائد پابندیوں میں نرمی لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اپنے تاجروں اور رہائشی حیثیت کے حامل افراد کو ملک میں داخلے کے وقت قرنطینہ سے استثنی دیا جائے گا۔لوگوں کو یہ سہولت کچھ شرائط کے تحت اور ابتدائی طور پر محدود تعداد میں دی جائے گی۔حکام نے واپس آنے والوں سے یہ بھی کہا جائے گا کہ داخلے کے بعد 14 دن تک عوامی ٹرانسپورٹ کا استعمال نہ کریں۔
تازہ ترین