آپ آف لائن ہیں
جمعرات17؍ربیع الثانی 1442ھ3؍دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ہماری مسجد کے امام صاحب نے بارہا لوگوں کوناسمجھ اور کمسن بچّوں کو مسجد میں لانے سے منع کیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نےحدیثِ پاک کا حوالہ بھی دیا، لیکن بے سود۔بچوں کی شرارتوں کی وجہ سے نمازیوں کی عبادت میں خلل پڑتا ہے جس کی وجہ سے مسجد میں ناخوش گوار صورتِ حال پیدا ہوجاتی ہے۔ براہِ کرم اس سلسلے میں رہنمائی فرمائیں۔

جواب :۔ نا سمجھ اور کم سن بچوں کو مسجد میں نہیں لانا چاہیے۔جو نماز ی اس طرح کرتے ہیں ،وہ برا کرتے ہیں ۔انتظامیہ انہیں نرمی اور محبت سے سمجھانے کی کوشش کرے۔( فتاویٰ شامی 1/656)