• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 95 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا ہنڈریڈ انڈیکس جمعہ کو 95 پوائنٹس اضافے پر بند ہوا ہے۔

پی ایس ایکس کا انڈیکس کاروباری دن کے اختتام پر 40 ہزار 164 رہا۔

کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 474 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

بازارمیں آج 25 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب 73 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 52 کروڑ روپے اضافے سے 7 ہزار 488 ارب روپے ہے۔

تازہ ترین