• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد خان کے تیسرے بچے کی پیدائش پر عدنان صدیقی کی مبارکباد

پاکستان کے ورسٹائل اداکار عدنا ن صدیقی نے عالمی شہرت یافتہ اداکار فواد خان کے تیسرے بچے کی پیدائش پر اُنہیں مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عدنان صدیقی نے فواد خان اور اُن کی اہلیہ صدف کو تیسرے بچے کی پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہم سب کے لیے بہت بڑا خوشی کا موقع ہے۔‘

عدنان صدیقی نے فواد خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کے ہاں بچے کی پیدائش اُمید اور اللّہ تعالیٰ کی آپ پر رحمت اور نعمتوں کی علامت ہے۔‘

اداکار نے فواد خان اور اُن کی اہلیہ کو ایک بار پھر والدین بننے پر دُعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہ بچہ آپ کی زندگی محبت اور خوشیوں سے بھر دے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبر زیرِ گردش ہے کہ فواد خان کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، اس ضمن میں فواد خان کے ایک مداح نے اُن کی انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اُنہیں بچے کی پیدائش کی مبارکباد بھی دی۔

دوسری جانب فواد خان کی جانب سے ابھی تک اس خبر کی کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے اُنہوں نے اپنا کوئی سوشل میڈیا پیغام جاری کیا ہے لیکن عدنان صدیقی کا پیغام دیکھنے کے بعد اب اس خبر کی تصدیق ہوگئی ہے کہ فواد خان کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

تازہ ترین