آپ آف لائن ہیں
ہفتہ13؍ربیع الاوّل 1442ھ31؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

فواد خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے؟

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے خوبرو اور پرکشش اداکار فواد خان سے متعلق خبر زیرِ گردش ہے کہ اداکار کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

سرحد پار بھی معروف بالی وڈ فلموں میں اپنی حیر ت انگیز اداکاری کے جوہر دکھاکر لاکھوں مداحوں کے دِلوں میں گھر کرنے والے نامور اداکار فواد خان سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں رہتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی فواد خان کے مداح اس انتظار میں رہتے ہیں کہ اداکار سے متعلق کوئی خبر سامنے آئے تاکہ وہ اُن کے بارے میں اہم معلومات سے آگاہ ہوسکیں۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر یہ خبر زیرِ گردش ہے کہ فواد خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، اس ضمن میں فواد خان کے ایک مداح نے اُن کی انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اُنہیں بیٹی کی پیدائش کی مبارکباد دی۔

دوسری جانب فواد خان کی جانب سے ابھی تک اس خبر کی کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے اُنہوں نے اپنا کوئی سوشل میڈیا پیغام جاری کیا ہے۔

خیال رہے کہ فواد خان نے سال 2005 میں اپنی قریبی دوست صدف خان سے شادی کی تھی، اس جوڑی کے دو بچے ہیں ایک بیٹا جس کا نام ایان فواد ہے جبکہ بیٹی کا نام الینا فواد ہے۔

فواد خان کے مقبول ترین ڈرامے ’زندگی گلزار ہے‘ اور ’ہمسفر‘ ہے جبکہ اُن کی بھارتی فلموں میں ’خوبصورت‘ اور ’کپور اینڈ سنز‘ شامل ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید