• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آکسفورڈ کی تیار کردہ کورونا ویکسین کو بدنام کرنے کیلئے روس میں مہم

راچڈیل (نمائندہ جنگ)آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین کو بدنام کرنے کے لئے روس میں سمیر مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد مضحکہ خیز دعوئوں کے ساتھ ویکسین کے بارے میں خوف پھیلانا ہے برطانیہ میں بنائی جانے والی کسی بھی ویکسین کو خطرناک ثابت کرنے کیلئے مختلف تصاویر اور ویڈیو کلپس کو روسی سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلایا جا رہا ہے۔ روسی سوشل میڈیا میں گردش کرنیوالی ایک تصویر میں بورس جانسن کو ڈاؤننگ اسٹریٹ میں گھومتے ہوئے دکھایا گیا جو کورونا ویکسین کے استعمال کے حوا لے سے متنازع بنا کر دکھائی گئی ہے ایک اور تصویر جو وائرل ہوئی جس کے مطابق دواسازی کی دیو آسٹرا زینیکا کے لیب کوٹ میں چمپینزی کی شکل میں ظاہر کی گئی جس میں ویکسین تیار کرتے دیکھایا گیا ہے اس مہم کا مقصد اینٹی ویکسین پروگرام کو نقصان پہنچانا ہے پروفیسر پولارڈ جو یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں پیڈیاٹرک انفیکشن اور استثنیٰ کے پروفیسر ہیں کا کہنا ہے کہ ایسی مہم افسوسناک ہے جس کا تعلق مستقبل میں لوگوں کی فلاح سے ہو ۔
تازہ ترین