ویانا(اکرم باجوہ)مقامی میڈیا کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران آسٹریا میں1100 سے زیادہ نئے کورونا کیسزررپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سے بیشتر اس بار ویانا سے باہر کے علاقوں کے ہیں۔ آسٹریا بھرمیں اب بھی کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران نئے انفیکشن میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، صرف ایک ہی دن میں ملک میں مجموعی طور پر 1163 نئے واقعات ہوئے۔ اس بار زیادہ تر تصدیق شدہ واقعات ویانا میں نہیں بلکہ کسی اور وفاقی ریاست میں پائے جانے والے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں 230 نئے انفیکشن کی اطلاع ملی ہے بالائی آسٹریا میں تاہم 238۔ اس کے بعد ٹائرول 206 اور سالزبرگ کے بعد صرف ایک ہی دن میں 165 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔اسٹریا بھرمیں انتہائی نگہداشت میں کورونا کے 124 مریض داخل ہیں۔وفاقی وزارت داخلہ کے مطابق آسٹریا میں اب تک 61387 مثبت ٹیسٹ کے نتائج سامنے آئے ہیں۔ آسٹریا بھر میں ابتک ٹوٹل 882 افراد وائرس کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے ہیں اور 47618 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اس وقت اس وائرس کی وجہ سے 700 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں ان میں سے 124 انتہائی نگہداشت یونٹوں میں ہیں۔