• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف ایسے بولتے ہیں جیسے ان میں مودی کی روح ہو، پرویز الٰہی

نواز شریف ایسے بولتے ہیں جیسے ان میں مودی کی روح ہو، پرویز الٰہی  


لاہور (نمائندہ خصوصی، نیوز رپورٹر) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب ایمرجنسی سروسز1122کے16سال مکمل ہونے پر یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اداروں کیخلاف ایسے بولتے ہیں جیسے ان میں مودی کی روح ہو۔ آج ملک میں جمہوریت اداروں کی وجہ سےہے،نوازشریف صاحب یاد رکھیں آج ملک میں جو جمہوریت نظر آرہی ہے وہ اداروں کی کاوشوں کی وجہ سے ہے، ملک کی اندرونی اور بیرونی سازشوں کا مقابلہ اداروں کی مضبوطی سے مشروط ہے، مضبوط ادارے ہی جمہوریت کی ضمانت ہیں، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے۔ ہم نے اپنے دور حکومت میں جو بھی ادارے بنائے ان کی مضبوطی کیلئے قانون سازی کی تا کہ بعد میں آنے والی حکومتیں اداروں کو نقصان نہ پہنچا سکیں، یہی وجہ ہے کہ ریسکیو سروس اور ریسکیوئرز سے میرا تعلق سیاست کا نہیں بلکہ دل کا ہے۔ جو بیج ریسکیو 1122 کی صورت میں انسانی خدمت کا میں نے اکتوبر 2004ء میں بویا تھا آج وہ ایک تناور درخت بن چکا ہے اور اس کے سائے سے نہ صرف پنجاب بلکہ دوسرے صوبے بھی مستفید ہورہے ہیں، پنجاب ایمرجنسی سروسز کے 16 ویں یوم تاسیس پر میں ڈاکٹر رضوان نصیر اور انکی پوری ٹیم کوتہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس موقع پر ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

تازہ ترین