• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے کرغیزستان کی 18یونیورسٹیوں سے ڈگریوں کی تفصیلات طلب کر لیں

ملتان(نمائندہ جنگ)کرغزستان میں پاکستانی سفارت خانے نے وہاں کی 18یونیورسٹیوں سے انکی ڈگریوں سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔ میڈیکل یونیورسٹیوں کی جانچ پڑتال کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ ان میں سے کونسی یونیورسٹیاں پاکستان میڈیکل کمیشن کے معیار پر پورا اترتی ہیں اور وہ رجسٹریشن کی حقدار ہیں۔پاکستان میڈیکل کمیشن کے بننے کے بعد کرغزستان کی میڈیکل سمیت تمام یونیورسٹیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا تھا اور طلبہ کو احکامات جاری کئے گئے تھے کہ نئے احکامات تک کسی بھی یونیورسٹی میں داخلہ نے لیں۔

تازہ ترین