جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’اُڑان‘ میں ’ملکہ‘ کا کردار نبھانے والی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی ترکی میں سیر سپاٹے کر رہی ہیں۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر کنزہ ہاشمی نے اپنی دلکش تصویریں پوسٹ کی ہیں جن میں اداکارہ ترکی میں موجود چھٹیاں گُزار رہی ہیں، کنزہ ہاشمی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر وہ میں استنبول کے ساحل پر موجود ہیں۔
انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کنزہ ہاشمی نےکیپشن میں لکھا کہ ’زندگی مختصر ہے اور دنیا وسیع ہے لہٰذا باہر نکلیں اور اس کی کھوج کریں۔‘
کنزہ ہاشمی نے اس کے علاوہ بھی کچھ تصویریں پوسٹ کی ہیں جن میں اداکارہ کار میں موجود ہیں اور کھڑکی سے ترکی کے حسین مناظر دیکھ کر لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’لوگ سفر نہیں کرتے بلکہ سفر لوگوں کو اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔‘
ایک تصویر میں کنزہ ہاشمی برف پر بیٹھی غروب آفتاب کا خوبصورت منظر دیکھ رہی ہیں۔
اس تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ’اچھی چیزیں اُن لوگوں کے ساتھ ہوتی ہیں جو فلائٹ بُک کرواتے ہیں۔‘
کنزہ ہاشمی کی نئی تصویروں کو اُن کے مداح بہت پسند کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اُن کی پوسٹس پر ہزاروں میں لائکس آچکے ہیں۔
واضح رہے کہ آج کل کنزہ ہاشمی سیونتھ اسکائی کے نامور پروڈیوسرز عبداللّٰہ کادوانی اور اسد قریشی کی سربراہی میں بننے والے ڈرامے ’اڑان‘میں جیو انٹرٹینمنٹ کی اسکرین پر نظر آرہی ہیں۔
’اڑان ‘ میں تین بہن بھائیوں ملکہ، عقیل اور منہال کی کہانی دکھائی گئی ہے، اس ڈرامےمیں لالچ بے وفائی اور دھوکا دہی جیسے موضوعات کو پیش کیا گیا ہے جسے بڑی ذہانت کے ساتھ جہانزیب قمر نے تحریر کیا ہے اور عقیل خان نے خوبصورت ہدایات دی ہیں۔
اس ڈرامے کی کاسٹ میں کنزہ ہاشمی کے ساتھ اداکار عدیل چوہدری، نِدا ممتاز، لبنیٰ اسلم، اعجاز اسلم، عینی زیدی اور محمد اسامہ خان بھی شامل ہیں۔